Red X iconGreen tick iconYellow tick icon

Recruitment for phase one of the March 15 Project has now closed.

یہ پروجیکٹ سانحہ 15 مارچ کے کرائسٹ چرچ مسلم کمیونٹی پر ہونے والے اثرات کو سمجھنے میں مدد دے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اس پروجیکٹ سے مساجد پر حملےسے براہ راست متاثرہ افراد پر ہونے والے اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی، اگرچہ انہیں محسوس ہو کہ انہوں نے حالات کا اچھی طرح سے مقابلہ کیا ہے۔

اس اسٹڈی میں درج ذیل لوگ حصہ لے سکتے ہیں:

  • دونوں میں سے ایک مسجد کے اندر یا قریب موجود افراد اور ان كے اہل خانہ۔
  • سانحے میں شہید یا زخمی ہونے والوں كے قریبی رشتہ دار۔
  • کرائسٹ چرچ مسلم کمیونیٹی کے وہ افراد جو سانحہ 15 مارچ كے وقت یا فوراً بعد کرائسٹ چرچ میں موجود تھے، اورابھی بھی کینٹربری میں رہ رہے ہیں۔

اگر مزید امداد کی ضرورت محسوس ہوئی، تو شرکاء کے ساتھ مناسب ریفرل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

توقع کی جاتی ہے کہ یہ ایک طویل مدتی اسٹڈی کا ابتدائی مرحلہ ہے۔ اس میں جائزہ لیا جائے گا کہ لوگ وقت کے ساتھ کس طرح سے حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس مرحلے کے لئے انٹرویو 2021 کے آخر تک جاری رہیں گے.

اس اسٹڈی میں بھرپور دلچسپی کے سبب مسلم کمیونٹی کو درپیش مشکلات کو اُجاگَر کرنے میں مدد ملے گی۔ اِس کے علاوہ ان کے رد عمل کے مثبت پہلوؤں کو اُجاگَر کرنے میں مدد ملے گی جس کے لیے نیوزی لینڈ اور مقامی مسلم کمیونٹی کو سراہا گیا ہے۔

اس سے ریسرچ ٹیم کو صحت سے متعلق ثقافتی طور پر قابل عمل سروسز کی تشکیل میں مدد ملے گی.

ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ اس تحقیق سے ملنے والی معلومات کو نیوزی لینڈ یا بیرون ملک ملتی جلتی صورتحال کی منصوبہ بندی اور بحالی میں مدد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پروجیکٹ کے بارے میں
پروجیکٹ میں حصہ کیسے لیں
ریسرچ ٹیم
ہم سے رابطہ کریں


Back to top